Translate

New year wishes ❣️

 نئے سال کی آمد پہ

کچھ دعائیں ہیں 

لب پہ

کچھ تمنائیں ہیں

دل میں

آغاز سے ہی یہ سال

ہمارے لئے !!!!!!

امیدوں کی تعبیر

بنکر طلوع ہو

اس سال کی کرنیں

ہر جانب خوشیوں کا

پیغام لئےآئے 

ہر دن خوشحالی اور ترقی

کی اطلاع لئے شروع ہو

اس سال کوئی غم زدہ نہ ہو

سب کے دامن امیدوں 

کی بارش سے بھرے رہیں

بارش سے بھر جائیں

یہ سال سارے جہاں

کیلئے امن کا پیغام لئےآئے

اس سال کی ہر رات

سکھ اور سکون کے

خواب کی تعبیر لئے آئے

اس سال کی بہار

سدا قائم رہے

اجالے جگمگاتے رہیں

پرندے چہچہاتے رہیں

دریا، وادی، سمندر

گنگناتے رہیں

یہی دعائیں ہیں

اس سال ہر

کوئی شادماں رہے

غم کا کوئی گزر نہ ہو


 


No comments:

Post a Comment

Forms of life

   زندگی کے روپ کتنے، ہر گھڑی بدلتے رہے کبھی ہنستے پھول جیسے، کبھی آنسو ڈھلتے رہے کبھی دھوپ کی شدتوں میں جلایا ہمیں وقت نے کبھی چھاؤں بن کے ...

Contact Form

Name

Email *

Message *