تربیت کی اہمیت۔
-------------------------
بچوں کی تعلیم کیساتھ تربیت ضروری ہے
---------------------------------------------------------
تربیت کی اہمیت بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت بہت ضروری ہے موجودہ تعلیمی نظام بچوں کو تعلیم تو دے رہا ہے لیکن ، تربیت سے دور کر رہا ہے ۔ آج کی اس نسل نے بہت جدید تعلیم تو حاصل کرلی ہے لیکن تہذیب ، تمیز اور اخلاقیات سے دور ہوتی جا رہی ہے ، اس لئے ہمارے تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ تربیت کی بھی بہت ضرورت ہے.ہمارے بچے اخلاقیات سے بالکل ناواقف ہیں وہ نہیں جانتے کہ بڑوں کے سامنے سے نہیں گزرنا چاہئے بڑوں کی بات کو غور سے سننا چاہئے ، وہ یہ نہیں جانتے کہ وہ نسلیں ، وہ قومیں بالکل برباد ہوجاتی ہیں جو بڑوں کی نصیحت پر عمل کرنا اور بزرگوں کا احترام کرنا چھوڑ دیتی ہیں ۔ ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانا ہوگا ، بحیثیت ایک استاد میں اپنا یہ فرض سمجھتی ہوں کہ ہم اپنے بچوں کے داؤ پر لگتے اخلاقی ، معاشرتی ، تہذیبی برتاؤ کو سدھارنا ہوگا ۔ہمارے بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں ، لیکن! صرف اور صرف پیسہ کمانے کے لئے ، مجھے یاد ہے کہ میں اس دن بہت خوش رہا کرتی تھی جس دن میرے اساتذہ میرے کسی کام کی تعریف کیا کرتے تھے مجھے تعریف سننے کی جیسے بھوک سی ہو گئی جو اب بھی جاری ہے ، ہم یہ نہیں سوچتے تھے کہ استاد کے قیمتی کپڑے ہیں یا ساده، مہنگی گاڑی ہے یا بس میں سفر کرتے ہیں ۔ہم تو یہ دیکھتے تھے کہ ہمارااستاد خلوص اور محنت سے ہمیں تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے ، ہمیں بچوں کو سکھانا ہو گا کہ” با ادب با نصیب بے ادب بد نصیب" بڑوں کا ادب ، استاد کا احترام ، کرنا سکھانا ہو گا ، جو کچھ سیکھا اس پر عمل کرنا سکھانا ہوگا ہمیں اپنے بچوں کو بتانا ہو گا کہ ہم نے جب عروج حاصل توعلم اور اساتذہ کی عزت کی بدولت،ہم نے محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو کہ تمام جہان کے لئے معلم بن کر تشریف لائے تھےان کی باتوں اور احکامات پر عمل کر کے حاصل کیا ۔ حضرت امام جعفر صادق جیسے جلیل القدر استاد کی تعلیم سے حاصل کیا ۔ امام مالک ، امام حنبل ، امام شافعی کی تعلیم اور کردار پر عمل کرکےہم نے دنیا اور تعلیمی میدان میں عروج حاصل کیا۔ تربیت ماں کی گود سے شروع ہو کر درسگاہوں اور عملی میدانوں تک جاری رہتی ہے ۔ ہمیں اب یہ بات فراموش نہیں کرنی کہ ہمیں بچوں کو تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ان کی تربیت بھی کرنی ہے۔۔
No comments:
Post a Comment