Translate

Going 2024

 یہ سال بھی گزر جائے گا 


یہ سال جا رہا ہے

نیا سال آرہا ہے

پہلے بھی گزر گئے 

یہ بھی گزر جائے گا 

آنے والا نیا سال 

کچھ نیا لے آئے گا

یہ جو جارہا ہے 

جو نا دے سکا تھا

آنے والا نیا سال 

کچھ نا کچھ دے

تو دے گا

ہم کیا کھو رہے ہیں 

ہم کیا پارہے ہیں

کیا لے گیا ہے یہ

کیا دے گیا ہے یہ

بس وقت بھاگتے بھاگتے 

لمحہ ، پل ، باتیں ، یادیں

سمیٹے لے رہا ہے

سال جا رہا ہے

سال آرہا ہے 

تو کیا کھو رہا ہے

میں کیا کھو رہا ہوں 

وہ کیا لے گیا 

وہ کیا دے گیا

بس سفر اپنا

کرکے مکمل 

وہ مسافر تھا 

جا رہا ہے 


Forms of life

   زندگی کے روپ کتنے، ہر گھڑی بدلتے رہے کبھی ہنستے پھول جیسے، کبھی آنسو ڈھلتے رہے کبھی دھوپ کی شدتوں میں جلایا ہمیں وقت نے کبھی چھاؤں بن کے ...

Contact Form

Name

Email *

Message *