خواب سارے خواب ہی رہے. جو سوچے سارے خواب ہی رہے۔ ملے گی کوئی تعبیر اس کی
بن کر اک خواب ہی رہے
چلتے رہے بس چلتے رہے
زندگی بھر سفر سراب ہی رہے
نا کوئی گلہ اور نا کوئی شکوہ
ہم اے دل اپنے آپ ہی رہے
کچھ ملنے کی آس میں تھے!!
اس لئے لاجواب ہی رہے
پڑھ نا پائے جسے کوئی!!
وہ اک کتاب ہی رہے!!!
ملتا رہے صلہ بنکر جو!!
وہ اک ثواب ہی رہے
تھا جو پاس بانٹتے رہے
میسر بےحساب ہی رہے
ملے گی سکون کی جنت
مبتلا سلسلہُ عذاب ہی رہے
😥
ReplyDelete