Translate

Barish ka Saaz

 برستی بارش کی

پھوار جب !!!

 میرے گھر کے

آنگن میں لگے

بادام کے پیڑکے 

 پتوں سے ٹکراتی 

تو اک ساز سا گونجتا

اک دھن ہوا گنگناتی 

صحن کے فرش پہ 

گرے پتے گیت گاتے 

بھول کر سب اداسی

دھن نئی سناتے

میں جھاڑو ہاتھ میں 

لئے سوچتی  کہ کیسے

ان کو یہاں سے وداع کروں

یہ جانتے ہیں کہ

انہیں جانا بھی ہے

مگر!!!!!!!!

مجھے پتوں پر

گرتی پھوار کا ساز

اور ہوا کی دھن

نیچے گرے پتوں

کا شور!!!!!!

اتنا دلفریب لگتا 

کہ میں بھی اس 

گیت کا حصہ بن

جاتی اور صحن میں پڑتے

بارش کے پانی سے

چھپاچھپ چھپا چھپ

کی دھن بجاتی

مجھے اس سمے

ہربوند ہرقطرہ ہرجھونکا

ہمدم ساتھی دوست ہمنوا

دکھتا!!!!!!

میں بارش کی ہر

پھوار پہ اک نیا

گیت تخلیق کرتی

اک نیا ساز بجاتی

دور افق پر چھائے بادل

ہماری اس چاہت کو

دیکھ کر مسکراتا

اور ہمارے گیت میں

شامل ہوکر !!!

خوب بارش برساتا

🌧️🌧️🌧️🌨️🌧️🌧️🌧️✨



 



  


No comments:

Post a Comment

Land conservation

 🌱 نظم: زمین کا تحفظ زمین ہماری ماں ہے پیاری، سب سے خوبصورت سب سے نیاری۔ سبز درختوں کی ہے چادر، پھولوں سے مہکی ہر اک فضا۔ دریا بہتے، چشمے گ...

Contact Form

Name

Email *

Message *