Translate

Mera maan

 میرے بیٹے

میرے دلارے

میری آنکھوں کی ٹھنڈک

میری زندگی کی جوت

میری آس

میری امید

میرا وقار

میرا قرار

میری آن

میری شان

میرے دیٸے

میری لُو

میرے صبر کا اجر

سب کچھ تم سے جڑا ہے

مجھے بے آس ناکرنا

ورنہ! میں کبھی جڑ

نہیں پاٶنگی 

تیرے پیدا ہونے پر

میں نے اپنے آنسو

پونچھ لٸے تھے

بڑا مان ھے مجھے 

تجھ پر

تیری کامیابی سے

میرے بچے! 

اک وقار سا محسوس

ہوتا ہے

ہر سو 

تیری پہلی کلکاری سے اب تک

میرے اندر امیدوں کے بےشمار دیپ جلتے ہیں

بہت ناز ہے مجھے تجھ پر

سدا خوش رہو 

میری عمر بھی تجھے لگ جاٸے

کوٸی غم کبھی نہ تیرے

قریب آٸے 

ہر سو تیرا نام گونجے

سدا چمن ہمارا

پھولوں سے مہکے

No comments:

Post a Comment

Land conservation

 🌱 نظم: زمین کا تحفظ زمین ہماری ماں ہے پیاری، سب سے خوبصورت سب سے نیاری۔ سبز درختوں کی ہے چادر، پھولوں سے مہکی ہر اک فضا۔ دریا بہتے، چشمے گ...

Contact Form

Name

Email *

Message *