Translate

Janaa

 سنو تم بدگماں نہ ہو

میں موسم کی لپیٹ میں

ذرا مصروف سا ہوں

ذرا بہار آلینے دو

کچھ پھول کھلنے دو

پھر ان پھولوں سے

تیری زلفیں سنوارنے کیلئے

کچھ پھول اکھٹا کرنے ہیں

ملائم سی کلائی کیلئے

بیلا اور موتیا چننے ہیں

میری مانو!!!!!!!!

تھوڑا ٹہرجاؤ

دل کو سمجھاؤ

نہ ایسی بد گمانیاں رکھے

میں تیری آنکھوں کا

حسین گلاب ہوں جاناں

مجھے تم نرم بوندوں میں

جب وہ گالوں کو چھوتی ہیں

محسوس تو کرو

دیکھو میری جاں 

میں تیرے آنچل سے لپٹا

ہوا کا جھونکا ہوں جاناں

مجھے سوچو تم جاناں

میں تمہارا 

ہی ہوں جاناں 

شمائلہ خان

2 comments:

Land conservation

 🌱 نظم: زمین کا تحفظ زمین ہماری ماں ہے پیاری، سب سے خوبصورت سب سے نیاری۔ سبز درختوں کی ہے چادر، پھولوں سے مہکی ہر اک فضا۔ دریا بہتے، چشمے گ...

Contact Form

Name

Email *

Message *