جس کا کہ ہم پر
ہے بڑا احسان عظیم
وہ بہادر وہ شجاع
وہ نڈر وہ دلیر
مقصد سے جو ذرا
پیچھے ہوا نہیں
کٹا دیا سر اس نے
مگر سر پھر بھی
جھکا نہیں
کھینچ دی حسین نے
اپنے خون سے جولکیر
دراصل!پہچاننےکی دلیل
حق اور باطل کے درمیان
جو فرق ہے!وہ ہے حسین
کربلا میں باطل دفن کردیا
اپنے خون سے اسلام کو
جاوداں کردیا
اےلوگو! نیزے پر اٹھ گیا
مگر پھر پکارتا رہا
اللّٰہ الصمد لم یلد ولم یولد
شمائلہ خان