خول اتنےچڑھائےبیٹھی ہوں
مسکرانا بھول چکی ہوں
لڑکھڑا کر ،سنبھلنے کی ادا
گھبرانا بھول چکی ہوں
بہلانے کی عادت سی ہوگئی
دکھلانا بھول چکی ہوں
آنکھوں میں جمے آنسو !!!
بہانا بھول چکی ہوں
درد آڑانے کی عادت ہوگئی
بتلانا بھول چکی ہوں
شمائلہ خان
Welcome to my Urdu poetry blog! I share my feelings and experiences through the beautiful language of Urdu. Join me on this journey of expressing emotions through words. Whether you love Urdu poetry or want a glimpse into South Asian culture, my blog offers inspiration and connection through the art of poetry. Thank you!
خول اتنےچڑھائےبیٹھی ہوں
مسکرانا بھول چکی ہوں
لڑکھڑا کر ،سنبھلنے کی ادا
گھبرانا بھول چکی ہوں
بہلانے کی عادت سی ہوگئی
دکھلانا بھول چکی ہوں
آنکھوں میں جمے آنسو !!!
بہانا بھول چکی ہوں
درد آڑانے کی عادت ہوگئی
بتلانا بھول چکی ہوں
شمائلہ خان
اے میرے پاکستان
تو میری آن۔ ۔
تو میری شان۔
تو میری پہچان
تو میری جان۔
اے میرے پاکستان
تجھ سے میرا نام۔
تجھ سے میرا کلام
تجھ سے میرا کام
تجھ سے میرا آرام
اے میرے پاکستان
تو بزرگوں کی امانت
تو دلوں کی امامت
تو دعاؤں کی ضمانت
تو رہے سدا سلامت
اے میرے پاکستان
تو جگمگاتا رہے
تو مسکراتا رہے
تو لہراتا رہے
تو گنگناتا رہے
اے میرے پاکستان
تو میری دعا
تو میری وفا
تو میری صدا
تو میری رضا
اے میرے پاکستان
۔
باغی ہوں !!!
اسلئے بغاوت پر
اتر آیا ہوں
حوادث کی زنجیر
سے اسلئے
جکڑا گیا ہوں
تیار نہیں
ہوں میں!!
پہننے کو
سوچ کی اترن
میں خود آپ
اپنا ہی عنوان
لایا ہوں،،،
لکھوا رکھا تھا جو
وہ قید و غلامی
کا اک دستور،،
اے لوگو !!!
میں اسے پھاڑ
آیا ہوں ____
شمائلہ خان
زندگی کے روپ کتنے، ہر گھڑی بدلتے رہے کبھی ہنستے پھول جیسے، کبھی آنسو ڈھلتے رہے کبھی دھوپ کی شدتوں میں جلایا ہمیں وقت نے کبھی چھاؤں بن کے ...