Translate

Pakistan

 اے میرے پاکستان

تو میری آن۔ ۔  

تو میری شان۔ 

تو میری پہچان 

تو میری جان۔ 

اے میرے پاکستان

تجھ سے میرا نام۔  

تجھ سے میرا کلام

تجھ سے میرا کام

تجھ سے میرا آرام

اے میرے پاکستان 

تو  بزرگوں کی امانت

تو دلوں کی امامت

تو دعاؤں کی ضمانت

تو رہے سدا سلامت

اے میرے پاکستان

تو جگمگاتا رہے

تو مسکراتا رہے

تو لہراتا رہے 

تو گنگناتا رہے

اے میرے پاکستان

تو میری دعا

تو میری وفا

تو میری صدا 

تو میری رضا 

اے میرے پاکستان 


  ۔

   


1 comment:

Forms of life

   زندگی کے روپ کتنے، ہر گھڑی بدلتے رہے کبھی ہنستے پھول جیسے، کبھی آنسو ڈھلتے رہے کبھی دھوپ کی شدتوں میں جلایا ہمیں وقت نے کبھی چھاؤں بن کے ...

Contact Form

Name

Email *

Message *