وہ اک شخص جو مجھ سے بچھڑ گیا
میری کتابِ زندگی کا سرورق ہے
وہ اک سبق جس عنوان سے
میری ہستی وگمان میں ہے
وہ مجھ سے دور کہیں جا بسا
زندگی کا عکاس وہ شخص ہے
میری خلوت و جلوت کا تھا امین
میری محبتوں کے لمس کا احساس ہے
وہ جو تھا مکین میری تنہائیوں کا
وہ جومیرا چراغ تھا اندھیروں کا
تھا میرے شباب کا ہم نشین !!
میرے سارے سپنے وہ گیا لے
Good
ReplyDeleteThank you so much
ReplyDeleteFollow my blog