یہ اندھیرا جب
تم کو نگل جائیگا
کوئی راہبر نا
تم کو نظر آئیگا
چار سو خرابا
پھیل جائیگا !!!
کوئی تدبیر بھی
کام نا آئیگی،
بولو !!!
پھر تم کو
سمجھ آئیگا
وحشتیں بکھری
پڑی ہونگی ہر جا
سُجائی جب نا
دیگا کوئی راستا
کہو پھر تم
کیا کر پاؤ گے
اجالا ،تم کو
ڈھونڈے سے
بھی نا مل پائیگا
تباہیاں ہی پھر
مقدر بن جائیگا
منصف نا امین
کوئی مل پائیگا
مکرو فریب ؛!!!
ہر طرف پھیل جائیگا
کسی منزل کا
نشاں نا مل پائیگا
تب پھر جاکر
تم کو سمجھ آئیگا
پھر تم کو
کیا ؟ سمجھ آئیگا
شمائلہ خان
No comments:
Post a Comment