Translate

Pain and smiling

 درد چھپانا آتا ہے مجھے

خود کو بھلانا آتا ہے مجھے

چاہے کتنی شدید ٹیس اٹھے

اس لمحے مسکراناآتا ہے مجھے

بڑی۔ ےدرد ہوتی ہے یہ تکلیف

مگر!! درد اڑانا آتا ہے مجھے

چبھن،سسک،تڑپ،جان لیوا

ھا ھا ! چھپانا آتا ہے مجھے

جب کسی کے دل سے نکلنا ہو

تو برا بننا بھی آتا ہے مجھے 

💔

Maa (Mother)

 ماں کی محبت کا 

حق ادا کیسے ہوسکے

اسٹیٹس لگائے

پھول دیئے

تحفے دیئے

اور !!!!!

بس!!!؛

کیا یہی ہے

ماں کی محبت 

کا حق!؛

ماں احساس ہے

احساس دیجئے

ماں پرواہ ہے

پرواہ کیجئے

ماں سراپاایثار ہے 

ایثار کیجئے

ماں فکر ہے

فکر کیجئے

ماں مسکراہٹ ہے

مسکراہٹ دیجئے

ماں گفتگو ہے

گفتگو کیجئے

ماں رحم دل ہے

رحم کیجئے

ماں اولاد کا سائبان ہے

اسے تنہا نہ کیجئے

ماں دنیا میں 

رب کی تصویر ہے 

اسے بے رنگ ناکیجئے

ماں صرف محبت

اور محبت ہے

نفرت نا کیجئے

ماں اولاد کی قلقاریاں 

رلایا نا کیجئے

ماں تو بڑی ہمدرد

اسے دکھ نا دیجئے

ماں !!!

ماں ہے

اس کی ؛؛

قدر کیجئے


شمائلہ خان

Writing my story

 سنو !!

جب بھی میری 

کہانی لکھنا

درد کو !!!!!

میری آنکھ میں

چھپا پانی لکھنا

اور یہ لکھنا کہ

ان آبگینوں میں

تھما رہتا تھا طوفان 

ان طوفانوں کی

تم سب کارستانی لکھنا

ان آنکھوں میں تھے

کچھ خواب ایسے

جو بس خواب رہے

شاید کہ تم سمجھو

تو پھر ان کی !!!

تمام کارگزاری لکھنا

جو اُمڈے تھے

بڑے طمطراق سے

اور بجھ گئے ایسے

جیسے کوئی چراغ ہو

تھی ان موجوں میں

بڑی روانی لکھنا

بس جب بھی لکھنا

اپنے قلم سے!!!!!

میری زبانی لکھنا


شمائلہ خان

Forms of life

   زندگی کے روپ کتنے، ہر گھڑی بدلتے رہے کبھی ہنستے پھول جیسے، کبھی آنسو ڈھلتے رہے کبھی دھوپ کی شدتوں میں جلایا ہمیں وقت نے کبھی چھاؤں بن کے ...

Contact Form

Name

Email *

Message *