لو پھر دسمبرآگیا
______________
ادھورے قصے
ادھورے خواب
ادھورے وعدے
ادھورے ہم!!!
خیال ادھورے
موسم ادھورے
خشک پتوں پر چلتے
چُرمُر کی صدا میں
ہم ادھورے!!!!!!!!
سماں ، سرد سناٹا
رضائی میں دبکے
احساس، لمس،درد
رہ گئے ادھورے!!
Welcome to my Urdu poetry blog! I share my feelings and experiences through the beautiful language of Urdu. Join me on this journey of expressing emotions through words. Whether you love Urdu poetry or want a glimpse into South Asian culture, my blog offers inspiration and connection through the art of poetry. Thank you!
لو پھر دسمبرآگیا
______________
ادھورے قصے
ادھورے خواب
ادھورے وعدے
ادھورے ہم!!!
خیال ادھورے
موسم ادھورے
خشک پتوں پر چلتے
چُرمُر کی صدا میں
ہم ادھورے!!!!!!!!
سماں ، سرد سناٹا
رضائی میں دبکے
احساس، لمس،درد
رہ گئے ادھورے!!
اور
ڈھلتے سورج ⛅ کی
لالی جو پھیلی ہوئی
سرمئی بادلوں کی
اوٹ سے جھانکتے ہوئے
گہرے خاموش سرد
سناٹے کو !!!!!!!!
تکتے ہوئے الوداع کہتی ہے
میرے ہاتھ کی نمی
میں تھاما ہوا دھواں
اڑاتا چائے کا کپ
میرے اندر بکھرے سناٹے کو
اپنے سرد لمس سے
محسوس کرتا ہے
میرے اندر بکھرے
خاموش سناٹے کو
اور گہرے ہوتے
سرد تاریک رات
کو آپس میں یک جا
ہوتے دیکھتا ہے
ناتھا کبھی خیال اپنا
کچھ کہہ پاتے ہم بھی
تھا صرف یہی احتصال اپنا
وہ وعدے کئے خود سے
شاید کہ یہی تھازوال اپنا
بڑے جیدار ہیں ذرا دیکھئے
آنکھ بھر کر مسکرانا کمال اپنا
سنا تھاآنسورسوا کرتا ہے
یونہی مزاج رہا خوشخصال اپنا
بڑا عجیب تصور ہے کچھ ایسا
کھل رہا ہے اب نامہ اعمال اپنا
زندگی کے روپ کتنے، ہر گھڑی بدلتے رہے کبھی ہنستے پھول جیسے، کبھی آنسو ڈھلتے رہے کبھی دھوپ کی شدتوں میں جلایا ہمیں وقت نے کبھی چھاؤں بن کے ...