سنو !!
جب بھی میری
کہانی لکھنا
درد کو !!!!!
میری آنکھ میں
چھپا پانی لکھنا
اور یہ لکھنا کہ
ان آبگینوں میں
تھما رہتا تھا طوفان
ان طوفانوں کی
تم سب کارستانی لکھنا
ان آنکھوں میں تھے
کچھ خواب ایسے
جو بس خواب رہے
شاید کہ تم سمجھو
تو پھر ان کی !!!
تمام کارگزاری لکھنا
جو اُمڈے تھے
بڑے طمطراق سے
اور بجھ گئے ایسے
جیسے کوئی چراغ ہو
تھی ان موجوں میں
بڑی روانی لکھنا
بس جب بھی لکھنا
اپنے قلم سے!!!!!
میری زبانی لکھنا
شمائلہ خان
Waaaao beautiful ja jawaab
ReplyDelete😢
ReplyDelete