Translate

Thinking skills

 جب سیکھا قلم

پکڑنا ، تو 

اس دم ہی

یہ فیصلہ کیا

کہ میں بھی

اس سے 

بولنا سیکھونگی

میں اس کی نوک 

پر رکھ کر 

اپنی سوچ

زمانے کے

دماغوں کو 

کریدوں گی

میں دیکھوں گی 

کہ کتنی کاٹ 

رکھتا ہے یہ

میں اپنے لفظوں 

کو کبھی بھی 

مرنے نہیں دونگی

میں اپنی سوچ کو

کبھی بیچوں گی نہیں

میں خیالوں سے

لوگوں کو 

سوچنے کا ہنر

دے کر

اپنے آپ سے

کئے وعدے پورے 

کرونگی ؛!

شمائلہ خان

1 comment:

Sahar e Yara

 اے شہر یاراں  الوداع  رخت سفر باندھا  اور چل پڑے  الوداع  تیرے ساتھ گزارے  ہوئے لمحات کو  الوداع  تمہارے لئے چھوڑے اپنے سب فسانے الوداع  جا...

Contact Form

Name

Email *

Message *